Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3649 (مشکوۃ المصابیح)

[3649] صحیح، رواہ الترمذي (1293) و أبو داود (3675) [و أصلہ عند مسلم (1983) بالاختصار] ٭ لم یصب من ضعفہ، لیث بن أبي سلیم: لم ینفرد بہ، بل تابعہ السدي و للحدیث شواھد .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ: أَنَّہُ قَالَ: يَا نَبِيَّ اللہِ إِنِّي اشْتَرَيْتُ خَمْرًا لِأَيْتَامٍ فِي حِجْرِي قَالَ: ((أَہْرِقِ الْخَمْرَ وَاكْسِرِ الدِّنَانَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَضَعَّفَہُ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ: أَنہ سَأَلَہُ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ أَيْتَامٍ وَرِثُوا خَمْرًا قَالَ: ((أَہْرِقْہَا)) . قَالَ: أَفَلَا أَجْعَلُہَا خلاًّ؟ قَالَ: ((لَا))

انس ؓ،ابوطلحہ ؓ سے روایت کرتے ہیں،کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! میں نے اپنے زیر پرورش یتیم بچوں کے لیے شراب خریدی ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’شراب بہا دو اور (اس کے) برتن توڑ دو۔‘‘ ترمذی۔اور انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا،اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یتیم بچوں کے ورثہ میں آنے والی شراب کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اسے بہا دو۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: کیا میں اسے سرکہ نہ بنا لوں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’نہیں۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔