Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3651 (مشکوۃ المصابیح)

[3651] حسن، رواہ أبو داود (3683)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ دَيْلَمٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا بِأَرْضٍ بَارِدَةٍ وَنُعَالِجُ فِيہَا عَمَلًا شَدِيدًا وَإِنَّا نَتَّخِذُ شَرَابًا مِنْ ہَذَا الْقَمْحِ نَتَقَوَّی بِہِ عَلَی أَعْمَالِنَا وَعَلَی بَرْدِ بِلَادِنَا قَالَ: ((ہَلْ يُسْكِرُ؟)) قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: ((فَاجْتَنِبُوہُ)) قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ غَيْرُ تَارِكِيہِ قَالَ: ((إِنْ لَمْ يَتْرُكُوہُ فقاتلوہم)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

دیلم حمیری ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کیا،اللہ کے رسول! ہم سرد علاقے میں رہتے ہیں اور وہاں مشقت والا کام کرتے ہیں،ہم اس گندم سے شراب تیار کرتے ہیں جس کے ذریعے ہم اپنے کام اور اپنے علاقے کی سردی کے مقابلے میں قوت حاصل کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا وہ نشہ آور ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: جی ہاں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس سے اجتناب کرو۔‘‘ میں نے عرض کیا: لوگ اسے ترک کرنے والے نہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر وہ اسے نہ چھوڑیں تو ان سے لڑائی کرو۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔