Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3654 (مشکوۃ المصابیح)

[3654] إسنادہ ضعیف جدًا، رواہ أحمد (257/5 ح 22571) ٭ فرج بن فضالۃ الحمصي (ضعیف) عن علي بن یزید (ضعیف جدًا) عن القاسم عنہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: إِنَّ اللہَ تَعَالَی بَعَثَنِي رَحْمَة للعالمينَ وہُدیً لِلْعَالِمِينَ وَأَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ بِمَحْقِ الْمَعَازِفِ وَالْمَزَامِيرِ وَالْأَوْثَانِ وَالصُّلُبِ وَأَمْرِ الْجَاہِلِيَّةِ وَحَلَفَ رَبِّي عزَّ وجلَّ: بعِزَّتي لَا يشربُ عبدٌ منْ عَبِيدِي جرعة خَمْرٍ إِلَّا سَقَيْتُہُ مِنَ الصَّدِيدِ مِثْلَہَا وَلَا يَتْرُكُہَا مِنْ مَخَافَتِي إِلَّا سَقَيْتُہُ مِنْ حِيَاضِ الْقُدس . رَوَاہُ أَحْمد

ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے جہان والوں کے لیے باعث رحمت اور باعث ہدایت بنا کر مبعوث فرمایا۔اور میرے رب نے آلاتِ موسیقی،بتوں،صلیبوں اور رسوماتِ جاہلیت ختم کرنے کا مجھے حکم فرمایا اور میرے رب عزوجل نے میری عزت کی قسم اٹھا کر فرمایا:’’میرے جس بندے نے شراب کا ایک گھونٹ پیا تو میں اسی مثل اسے پیپ پلاؤں گا اور جس نے میرے ڈر کی وجہ سے اسے ترک کر دیا تو میں اسے شراب طہور پلاؤں گا۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا،رواہ احمد۔