Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3661 (مشکوۃ المصابیح)

[3661] متفق علیہ، رواہ البخاري (2975) و مسلم (1835/33)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللہَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَی اللہَ وَمَنْ يُطِعِ الْأَمِيرَ فَقَدْ أَطَاعَنِي وَمَنْ يَعْصِ الْأَمِيرَ فَقَدْ عَصَانِي وَإِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِہِ وَيُتَّقَی بِہِ فَإِنْ أَمَرَ بِتَقْوَی اللہِ وَعَدَلَ فَإِنَّ لَہُ بِذَلِكَ أَجْرًا وَإِنْ قالَ بغَيرِہ فَإِن عَلَيْہِ مِنْہُ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی،جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی،جس نے امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی،اور جس نے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی،اور امام ڈھال ہے اس کے زیر سایہ قتال کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے بچا جاتا ہے،اگر اس نے اللہ کا تقوی اختیار کرنے کا حکم دیا اور عدل کیا تو اس وجہ سے اس کے لیے اجر ہے،اور اگر اس نے اس کے علاوہ کچھ کہا تو اس کا گناہ اس پر ہو گا۔‘‘ متفق علیہ۔