Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3672 (مشکوۃ المصابیح)

[3672] متفق علیہ، رواہ البخاري (7052) ومسلم (45 /1843)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً وَأُمُورًا تُنْكِرُونَہَا)) قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُنَا يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((أَدُّوا إِلَيْہِم حَقہم وسلوا اللہ حقكم))

عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں فرمایا:’’تم عنقریب میرے بعد ترجیح دینے کو اور ایسے امور کو دیکھو گے جنہیں تم ناپسند کرتے ہوں گے۔‘‘ صحابہ ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ان کا حق انہیں دو اور اپنا حق اللہ سے طلب کرو۔‘‘ متفق علیہ۔