Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3673 (مشکوۃ المصابیح)

[3673] رواہ مسلم (1856/49)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: سَأَلَ سَلَمَةُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللہِ أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَتْ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْأَلُونَا حَقَّہُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: ((اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا فَإِنَّمَا عَلَيْہِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ)) . رَوَاہُ مُسلم

وائل بن حجر ؓ بیان کرتے ہیں،سلمہ بن یزید جعفی ؓ نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو عرض کیا: اللہ کے نبی! مجھے بتائیں اگر ہم پر ایسے امراء مقرر ہو جائیں جو اپنا حق ہم سے طلب کریں جبکہ ہمارے حق سے ہمیں محروم رکھیں تب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سنو اور اطاعت کرو،جو ان کی ذمہ داری ہے وہ اس کے مکلّف ہیں،اور جو تمہاری ذمہ داری ہے تم اس کے ذمہ دار و مکلّف ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔