Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3675 (مشکوۃ المصابیح)
[3675] متفق علیہ، رواہ البخاري (3455) و مسلم (1842/44)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((كَانَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ تَسُوسُہُمُ الْأَنْبِيَاءُ كُلَّمَا ہَلَكَ نَبِيُّ خَلَفَہُ نبيٌّ وإِنَّہ لَا نبيَّ بعدِي وسيكون حلفاء فَيَكْثُرُونَ)) قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: ((فُوا بَيْعَةَ الْأَوَّلِ فَالْأَوَّلِ أَعْطُوہُمْ حَقَّہُمْ فَإِنَّ اللہَ سَائِلُہُمْ عَمَّا استرعاہم))
ابوہریرہ ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بنی اسرائیل کے امور کی سرپرستی و اصلاح انبیا ؑ کیا کرتے تھے،جب کوئی نبی فوت ہو جاتا تو اس کے بعد ایک اور نبی آ جاتا جب کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں،اور البتہ عنقریب بہت سے خلفاء ہوں گے۔‘‘ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم (ترتیب وار) پہلے اور پھر اس کے بعد والے کی بیعت پوری کرو،تم ان کا حق ادا کرو،کیونکہ اللہ ان سے اس چیز کے بارے میں سوال کرنے والا ہے جو اس نے انہیں نگہبانی و حکمرانی عطا کی ہے۔‘‘ متفق علیہ۔