Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3685 (مشکوۃ المصابیح)
[3685] متفق علیہ، رواہ البخاري (7138) و مسلم (1829/20)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((أَلا كلُّكُمْ راعٍ وكلُّكُمْ مسؤولٌ عَنْ رَعِيَّتِہِ فَالْإِمَامُ الَّذِي عَلَی النَّاسِ رَاعٍ وَہُوَ مسؤولٌ عَنْ رَعِيَّتِہِ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَی أَہْلِ بَيْتِہِ وَہُوَ مسؤولٌ عَنْ رَعِيَّتِہِ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَی بَيْتِ زَوْجِہَا وولدِہِ وَہِي مسؤولةٌ عَنْہُمْ وَعَبْدُ الرَّجُلِ رَاعٍ عَلَی مَالِ سَيِّدِہِ وَہُوَ مسؤولٌ عَنہُ أَلا فكلُّكُمْ راعٍ وكلكُمْ مسؤولٌ عَن رعيتِہ))
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سن لو! تم سب نگہبان ہو اور تم سب اپنی رعیت کے متعلق جواب دہ ہو،حکمران جو لوگوں کا نگہبان ہے وہ اپنی رعیت کے متعلق جواب دہ ہے،آدمی اپنے اہل خانہ کا نگہبان ہے اور وہ اپنی رعیت کے متعلق جواب دہ ہے،عورت اپنے خاوند کے گھر اور اس کی اولاد کی ذمہ دار ہے اور وہ ان کے متعلق جواب دہ ہے اور آدمی کا غلام اپنے آقا کے مال کا نگہبان ہے اور وہ اس کے متعلق جواب دہ ہے۔سن لو! تم سب نگہبان ہو اور تم سب اپنی رعیت کے متعلق جواب دہ ہو۔‘‘ متفق علیہ۔