Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3686 (مشکوۃ المصابیح)
[3686] متفق علیہ، رواہ البخاري (7151) و مسلم (142/22)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم يقولُ: ((مَا مِنْ والٍ بلي رَعِيَّةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَيَمُوتُ وَہُوَ غَاشٌّ لَہُمْ إِلَّا حَرَّمَ اللہُ عَلَيْہِ الْجَنَّةَ))
معقل بن یسار ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو حکمران مسلمانوں کے کسی معاملات کا ذمہ دار بنے اور وہ ان سے مخلص نہ ہو اور اسے اسی حالت میں موت آ جائے تو اللہ نے اس پر جنت کو حرام قرار دے دیا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔