Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3687 (مشکوۃ المصابیح)
[3687] متفق علیہ، رواہ البخاري (7150) و مسلم (142/21)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْتَرْعِيہِ اللہُ رَعِيَّةً فَلَمْ يَحُطْہَا بِنَصِيحَةٍ إِلَّا لَمْ يجد رَائِحَة الْجنَّة))
معقل بن یسار ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اللہ جس بندے کو کسی رعیت کا نگہبان بنائے اور وہ ان کے ساتھ خیر خواہی نہ کرے تو وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔