Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3710 (مشکوۃ المصابیح)
[3710] حسن، رواہ أبو داود (4759)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((كَيْفَ أَنْتُمْ وَأَئِمَّةً مِنْ بَعْدِي يَسْتَأْثِرُونَ بِہَذَا الْفَيْءِ؟)) . قُلْتُ: أَمَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ أَضَعُ سَيْفِي عَلَی عَاتِقِي ثُمَّ أَضْرِبُ بِہِ حَتَّی أَلْقَاكَ قَالَ: ((أَوَلَا أَدُلُّكَ عَلَی خَيْرٍ مِنْ ذَلِكَ؟ تَصْبِرُ حَتَّی تَلقانِي)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم اس وقت کیا کرو گے جب میرے بعد حکمران اس مال غنیمت کو اپنے پاس ہی رکھ لیں گے؟‘‘ میں نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں اپنی تلوار اپنے کندھے پر رکھوں گا،پھر قتال کروں گا حتی کہ آپ سے آ ملوں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا میں تمہیں اس چیز سے بہتر چیز کے متعلق نہ بتاؤں؟ صبر کرنا حتی کہ تم مجھ سے آ ملو۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔