Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3711 (مشکوۃ المصابیح)
[3711] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (69/6 ح 24902) ٭ عبد اللہ بن لھیعۃ مدلس و عنعن .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَائِشَةَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((أَتَدْرُونَ مَنِ السَّابِقُونَ إِلَی ظِلِّ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟)) قَالُوا: اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ: ((الَّذِينَ إِذَا أُعْطُوا الْحَقَّ قَبِلُوہُ وَإِذَا سُئِلُوہُ بَذَلُوہُ وَحَكَمُوا لِلنَّاسِ كحكمِہم لأنفُسِہم))
عائشہ ؓ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو،روزِ قیامت اللہ عزوجل کے سائے کی طرف سبقت لے جانے والے کون ہوں گے؟‘‘ صحابہ ؓ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ لوگ جنہیں کلمۂ حق (پیش کیا) جاتا ہے تو وہ اسے قبول کرتے ہیں،جب اس سے حق بات کہنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو اسے بیان کرتے ہیں اور وہ لوگوں کے لیے وہی فیصلہ کرتے ہیں جو وہ اپنی ذات کے لیے کرتے ہیں۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ احمد۔