Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3715 (مشکوۃ المصابیح)

[3715] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (101/4 ح 17057) [و البیھقي في دلائل النبوۃ (446/6)] ٭ في سماع سعید بن عمرو بن سعید بن العاص من معاویۃ رضي اللہ عنہ نظر . وانظر سیر أعلام النبلاء (331/3)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَا مُعَاوِيَةُ إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللہَ وَاعْدِلْ)) . قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّي مُبْتَلًی بِعَمَلٍ لِقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسلم حَتَّی ابْتليت

معاویہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’معاویہ! اگر تمہیں حکمرانی مل جائے تو اللہ سے ڈرنا اور عدل کرنا۔‘‘ معاویہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں ہمیشہ اس یقین کے ساتھ رہا کہ میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فرمان کی وجہ سے کسی عمل کے ذریعے آزمایا جاؤں گا حتی کہ میں آزمائش سے دوچار ہو گیا۔اسنادہ ضعیف،رواہ احمد۔