Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3721 (مشکوۃ المصابیح)
[3721] إسنادہ ضعیف جدًا، رواہ أبو نعیم في حلیۃ الأولیاء (388/2) [و الطبراني فی الأوسط (8957)] ٭ فیہ وھب بن راشد: متروک، و فیہ خلاص بن عمرو عن أبی الدرداء إلخ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ اللہَ تَعَالَی يَقُولُ: أَنَا اللہُ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنَا مَالِكُ الْمُلُوكِ وَمَلِكُ الْمُلُوكِ قُلُوبُ الْمُلُوكِ فِي يَدِي وَإِنَّ الْعِبَادَ إِذَا أَطَاعُونِي حَوَّلْتُ قُلُوبَ مُلُوكِہِمْ عَلَيْہِمْ بِالرَّحْمَةِ وَالرَّأْفَةِ وَإِنَّ الْعِبَادَ إِذَا عَصَوْنِي حَوَّلْتُ قُلُوبَہُمْ بِالسُّخْطَةِ وَالنِّقْمَةِ فَسَامُوہُمْ سُوءَ الْعَذَابِ فَلَا تَشْغَلُوا أَنْفُسَكُمْ بِالدُّعَاءِ عَلَی الْمُلُوكِ وَلَكِنِ اشْغَلُوا أَنْفُسَكُمْ بِالذِّكْرِ وَالتَّضَرُّعِ كَيْ أَكْفِيَكُمْ ملوكَكم ((. رَوَاہُ أَبُو نُعَيْمٍ فِي)) الْحِلْيَةِ
ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اللہ ہوں،میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،میں بادشاہوں کا مالک اور بادشاہوں کا بادشاہ ہوں،بادشاہوں کے دل میرے ہاتھ میں ہیں،اور جب بندے میری اطاعت کرتے ہیں تو میں ان کے بادشاہوں کے دل رحمت و شفقت کے ساتھ ان پر پھیر دیتا ہوں،اور جب بندے میری نافرمانی کرتے ہیں تو میں ان کے دل ناراضی اور سزا کے ساتھ پھیر دیتا ہوں پھر وہ انہیں بُرے عذاب سے دوچار کرتے ہیں،اپنے آپ کو بادشاہوں پر بددعا کرنے میں مشغول نہ رکھو بلکہ اپنے آپ کو ذکر اور تضرع میں مصروف رکھو تاکہ میں تمہیں تمہارے حکمرانوں سے محفوظ کروں۔‘‘ اسے ابونعیم نے حلیہ میں بیان کیا ہے۔اسنادہ ضعیف جذا،رواہ ابونعیم فی حلیہ الاولیاء۔