Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3728 (مشکوۃ المصابیح)
[3728] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2948) و الترمذي (1332۔ 1333 وقال: غریب) و أحمد (231/4 ح 18196، 24300)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ أَنَّہُ قَالَ لِمُعَاوِيَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: (( (مَنْ وَلَّاہُ اللہُ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَاحْتَجَبَ دُونَ حَاجَتِہِمْ وَخَلَّتِہِمْ وَفَقْرِہِمُ احْتَجَبَ اللہُ دُونَ حَاجَتِہِ وَخَلَّتِہِ وَفَقْرِہِ)) . فَجَعَلَ مُعَاوِيَةُ رَجُلًا عَلَی حَوَائِجِ النَّاسِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَفِي رِوَايَةٍ لَہُ وَلِأَحْمَدَ: ((أَغْلَقَ اللہُ لَہُ أَبْوَابَ السَّمَاءِ دُونَ خَلَّتِہِ وَحَاجَّتِہِ وَمَسْكَنَتِہِ))
عمرو بن مُرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ ؓ سے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اللہ جس شخص کو مسلمانوں کے کسی معاملے کا سرپرست بنا دے اور وہ ان کی ضرورت،ان کی شکایت اور ان کی حاجتوں کی پورا کرنے میں رکاوٹ بن جائے تو اللہ اس کی ضرورت و شکایت اور اس کی حاجت پوری کرنے میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔‘‘ معاویہ ؓ نے لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھنے کے لیے ایک آدمی کو مقرر کیا۔ترمذی اور احمد کی ایک دوسری روایت میں ہے:’’اللہ اس کی ضرورت،حاجت اور محتاجی کے وقت آسمان کے دروازے بند کر دیتا ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و الترمذی و احمد۔