Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3730 (مشکوۃ المصابیح)

[3730] إسنادہ ضعیف، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (7394، نسخۃ محققۃ: 7009) ٭ عاصم بن أبی النجود عن عمر: منقطع فیما أری، و لہ شاھد ضعیف عند أحمد (238/5) من حدیث معاذ بن جبل رضي اللہ عنہ، فیہ شریک القاضي مدلس و عنعن و علل أخری .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّہُ كَانَ إِذَا بَعَثَ عُمَّالَہُ شَرَطَ عَلَيْہِمْ: أَنْ لَا تَرْكَبُوا بِرْذَوْنًا وَلَا تَأْكُلُوا نَقِيًّا وَلَا تَلْبَسُوا رَقِيقًا وَلَا تُغْلِقُوا أَبْوَابَكُمْ دُونَ حَوَائِجِ النَّاسِ فَإِنْ فَعَلْتُمْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَقَدْ حَلَّتْ بِكُمُ الْعُقُوبَةُ ثُمَّ يُشَيِّعُہُمْ. رَوَاہُمَا الْبَيْہَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ

عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے کہ جب وہ اپنے اعمال (حکمران) بھیجتے تو اِن پر شرط قائم کرتے کہ تم ترکی گھوڑے پر سواری نہ کرو گے اور نہ چھنا ہوا آٹا (میدہ) کھاؤ گے،نہ باریک (عمدہ) لباس پہنو گے اور نہ لوگوں کی ضرورتوں کو حل کرنے کی بجائے اپنے دروازے بند کرو گے،اگر تم نے ان میں سے کوئی کام بھی کیا تو تم سزا کے مستحق ٹھہرو گے،پھر آپ انہیں الوداع کرنے کے لیے ان کے ساتھ چلتے۔امام بیہقی نے دونوں روایتیں شعب الایمان میں روایت کی ہیں۔اسنادہ ضعیف،رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔