Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3737 (مشکوۃ المصابیح)

[3737] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1337 وقال: ولیس إسنادہ عندي بمتصل) و أبو داود (3593) و الدارمي (60/1 ح 170) ٭ فیہ ناس من أصحاب معاذ: مجاھیل کلھم و لوکان فیھم ثقۃ لسماہ الحارث: المجھول، و لہ شاھد موضوع و الحدیث ضعفہ البخاري و الدارقطني و الترمذي وغیرہم و أخطأ من صححہ.

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ لَمَّا بَعَثَہُ إِلَی الْيَمين قَالَ: ((كَيْفَ تَقْضِي إِذَا عَرَضَ لَكَ قَضَاءٌ؟)) قَالَ: أَقْضِي بِكِتَابِ اللہِ قَالَ: ((فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فِي كِتَابِ اللہِ؟)) قَالَ: فَبِسُنَّةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللہِ؟)) قَالَ: أَجْتَہِدُ رَأْيِي وَلَا آلُو قَالَ: فَضَرَبَ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی صَدْرِہِ وَقَالَ: ((الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي وَفَّقَ رَسُولَ رَسُولِ اللہِ لِمَا يَرْضَی بِہِ رَسُولُ اللہِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد والدارمي

معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جب انہیں یمن بھیجا تو فرمایا:’’جب کوئی مقدمہ تمہارے سامنے پیش آئے گا تو تم کیسے فیصلہ کرو گے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: میں اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کروں گا۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر تم اللہ کی کتاب میں نہ پاؤ؟‘‘ عرض کیا: پھر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سنت کے مطابق،فرمایا:’’اگر تم رسول اللہ (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) کی سنت میں نہ پاؤ؟‘‘ عرض کیا: میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا،اور کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا،وہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے (ازراہِ مسرت) میرے سینے پر ہاتھ مار کر فرمایا:’’ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے رسول اللہ (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) کے قاصد کو اس چیز کی توفیق عطا فرمائی جسے اللہ کے رسول (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) پسند فرماتے ہیں۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی۔