Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3747 (مشکوۃ المصابیح)
[3747] رواہ البخاري (2070)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عائشةَ قَالَتْ: لِمَّا اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: لَقَدْ عَلِمَ قَوْمِي أَنَّ حِرْفَتِي لم تكنْ تعجِزُ عَن مَؤونةِ أَہْلِي وَشُغِلْتُ بِأَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَسَيَأْكُلُ آلُ أَبِي بَكْرٍ مِنْ ہَذَا الْمَالِ وَيَحْتَرِفُ لِلْمُسْلِمِينَ فِيہِ. رَوَاہُ البُخَارِيّ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب ابوبکر ؓ خلیفہ بنے تو انہوں نے فرمایا:’’میری قوم جانتی ہے کہ میرا کاروبار میرے اہل خانہ کے اخراجات کے لیے کافی تھا،مجھے مسلمانوں کے معاملات کے حوالے سے مشغول کر دیا گیا ہے لہذا آل ابوبکر اس مال سے کھائیں گے اور ابوبکر ؓ مسلمانوں کے لیے کام کریں گے۔رواہ البخاری۔