Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3748 (مشکوۃ المصابیح)
[3748] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2943) [و صححہ ابن خزیمۃ (2369) و الحاکم علی شرط الشیخین (406/1) ووافقہ الذہبي]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَنِ اسْتَعْمَلْنَاہُ عَلَی عَمَلٍ فَرَزَقْنَاہُ رِزْقًا فَمَا أَخَذَ بَعْدَ ذَلِكَ فَہُوَ غُلُولٌ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
بُریدہ ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہم جس شخص کو کسی کام پر مقرر کریں اور اسے تنخواہ بھی دیں،اور پھر اس کے علاوہ جو مال وہ حاصل کرے گا وہ خیانت ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔