Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3759 (مشکوۃ المصابیح)
[3759] متفق علیہ، رواہ البخاري (4549) و مسلم (220 / 138)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ حَلَفَ عَلَی يَمِينِ صَبْرٍ وَہُوَ فِيہَا فَاجِرٌ يَقْتَطِعُ بِہَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللہَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَہُوَ عَلَيْہِ غَضْبَانُ)) فَأَنْزَلَ اللہُ تَصْدِيقَ ذَلِكَ: (إِنَّ الَّذِينَ يشترونَ بعہدِ اللہِ وأيمانِہمْ ثمنا قَلِيلا) إِلَی آخر الْآيَة
ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص کسی مسلمان کا مال حاصل کرنے کے لیے قصداً جھوٹی قسم اٹھائے تو وہ روزِ قیامت جب اللہ سے ملاقات کرے گا تو وہ اس شخص پر ناراض ہو گا۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی تصدیق میں یہ آیت نازل فرمائی:’’بے شک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے بدلے میں تھوڑی سی قیمت وصول کرتے ہیں ........۔‘‘ متفق علیہ۔