Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3772 (مشکوۃ المصابیح)

[3772] حسن، رواہ أبو داود (3615، 3615 الروایۃ الثانیۃ) و النسائي (248/8 ح 5426) و ابن ماجہ (2330)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي مُوسَی الأشعريِّ: أَنَّ رَجُلَيْنِ ادَّعَيَا بَعِيرًا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَبَعَثَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا شَاہِدَيْنَ فَقَسَّمَہُ النَّبِيُّ ﷺ بَيْنَہُمَا نِصْفَيْنِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي رِوَايَةٍ لَہُ وَلِلنَّسَائِيِّ وَابْنِ مَاجَہْ: أَنَّ رَجُلَيْنِ ادَّعَيَا بَعِيرًا لَيْسَتْ لِوَاحِدٍ مِنْہُمَا بَيِّنَةٌ فَجَعَلَہُ النَّبِيُّ ﷺ بَيْنَہُمَا

ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دور میں ایک اونٹ کے متعلق دعویٰ کیا تو ان میں سے ہر ایک نے دو گواہ پیش کیے،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے ان دونوں کے درمیان نصف نصف تقسیم فرما دیا۔ نسائی اور ابن ماجہ میں انہیں سے مروی حدیث میں ہے کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹ کے متعلق دعویٰ کیا اور ان میں سے کسی کے پاس بھی گواہ نہیں تھے،لہذا نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے ان دونوں کے درمیان تقسیم فرما دیا۔حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔