Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3773 (مشکوۃ المصابیح)
[3773] صحیح، رواہ أبو داود (3618) و ابن ماجہ (2346)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي ہريرةَ أنَّ رجُلينِ اختَصما فِي دَابَّة وَلَيْسَ لَہما بَيِّنَةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((استہِما علی اليَمينِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وابنُ مَاجَہ
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے کسی جانور کے بارے میں جھگڑا کیا اور ان دونوں کے پاس کوئی گواہی نہیں تھی،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’قسم پر قرعہ اندازی کرو۔‘‘ (جس کا قرعہ نکل آئے وہ قسم دے) صحیح،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔