Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3779 (مشکوۃ المصابیح)

[3779] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3599) و ابن ماجہ (2372) [والترمذي (2299)] ٭ حبیب بن النعمان: مستور، و ثقہ ابن حبان وحدہ، و زیاد العصفري أبو سفیان: مجھول الحال .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن خُريمِ بن فاتكٍ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاةَ الصُّبْحِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَامَ قَائِمًا فَقَالَ: ((عُدِلَتْ شَہَادَةُ الزُّورِ بِالْإِشْرَاكِ بِاللہِ)) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. ثُمَّ قَرَأَ: (فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّورِ حُنَفَاءَ لِلَّہِ غَيْرَ مُشْرِكِينَ بہِ) رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَہ

خریم بن فاتک ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز فجر ادا کی،جب آپ فارغ ہوئے تو کھڑے ہو کر تین مرتبہ فرمایا:’’جھوٹی گواہی کو اللہ کے ساتھ شرک کرنے کے برابر قرار دیا گیا ہے۔‘‘ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’پلیدی یعنی بتوں کی پوجا سے بچو اور جھوٹی بات (جھوٹی گواہی) سے بچو،اللہ کے ساتھ شرک نہ کرتے ہوئے اس کی طرف یک سو ہو جاؤ۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔