Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3784 (مشکوۃ المصابیح)
[3784] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3627) ٭ روایۃ بقیۃ عن بحیر محمولۃ علی السماع .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَضَی بَيْنَ رَجُلَيْنِ فَقَالَ الْمَقْضِيُّ عَلَيْہِ لَمَّا أَدْبَرَ: حَسْبِيَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: إِنَّ اللہَ تَعَالَی يَلُومُ عَلَی الْعَجْزِ وَلَكِنْ عَلَيْكَ بِالْكَيْسِ فَإِذَا غَلَبَكَ أَمْرٌ فَقُلْ: حَسْبِيَ اللہُ ونِعْمَ الوكيلُ . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
عوف بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ فرمایا تو آپ نے جس شخص کے خلاف فیصلہ فرمایا جب وہ واپس جانے لگا تو اس نے کہا:’’میرے لیے اللہ کافی ہے اور وہ اچھا کارساز ہے۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک اللہ تعالیٰ عجز و نادانی پر ملامت فرماتا ہے،بلکہ تمہیں احتیاط کرنی چاہیے،جب کوشش کے باوجود کوئی خلاف توقع واقعہ غالب آ جائے تو تم کہو:’’میرے لیے اللہ کافی ہے اور وہ اچھا کارساز ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔