Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3788 (مشکوۃ المصابیح)
[3788] متفق علیہ، رواہ البخاري (2787) و مسلم (1878/110)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَثَلُ الْمُجَاہِدِ فِي سَبِيلِ اللہِ كَمَثَلِ الصَّائِمِ الْقَائِمِ الْقَانِتِ بِآيَاتِ اللہِ لَا يَفْتُرُ مِنْ صِيَامٍ وَلَا صَلَاةٍ حَتَّی يَرْجِعَ الْمُجَاہِدُ فِي سَبِيلِ اللہِ))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو روزہ دار ہے،قیام کرتا ہے،قرآن حکیم کی تلاوت کرتا ہے،روزے اور نمازوں میں کوتاہی نہیں کرتا حتی کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا واپس آ جائے۔‘‘ متفق علیہ۔