Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3789 (مشکوۃ المصابیح)
[3789] متفق علیہ، رواہ البخاري (36) و مسلم (103/ 1876)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((انْتَدَبَ اللہُ لِمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِہِ لَا يُخْرِجُہُ إِلَّا إِيمَانٌ بِي وَتَصْدِيقٌ بِرُسُلِي أَنْ أَرْجِعَہُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ وَغَنِيمَةٍ أَوْ أُدْخِلَہُ الْجَنَّةَ))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ نے اپنی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلنے والے شخص کو،جو محض مجھ پر ایمان لانے اور میرے رسولوں کی تصدیق کرنے کی بنا پر نکلتا ہے،اس بات کی ضمانت دی ہے کہ وہ اسے اجر و غنیمت کے ساتھ واپس لوٹائے گا یا اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔