Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3790 (مشکوۃ المصابیح)

[3790] متفق علیہ، رواہ البخاري (2797) و مسلم (106 /1886)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَوْلَا أَنَّ رِجَالًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ لَا تَطِيبُ أَنْفُسُہُمْ أَنْ يَتَخَلَّفُوا عَنِّي وَلَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُہُمْ عَلَيْہِ مَا تَخَلَّفْتُ عَنْ سَرِيَّةٍ تَغْزُو فِي سَبِيلِ اللہِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِہِ لَوَدِدْتُ أنْ أُقتَلَ فِي سَبِيل اللہ ثمَّ أُحْيی ثمَّ أُقتَلُ ثمَّ أُحْيی ثمَّ أُقتَلُ ثمَّ أُحْيی ثمَّ أقتل))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر مجھے اس کا خیال نہ ہوتا کہ بہت سے ایسے مومن ہیں جنہیں مجھ سے پیچھے رہ جانا پسند نہیں اور میرے پاس ان کے لیے سواریوں کا انتظام بھی نہیں تو میں اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کسی لشکر سے پیچھے نہ رہتا،اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں پسند کرتا ہوں کہ میں اللہ کی راہ میں شہید کر دیا جاؤں،پھر زندہ کر دیا جاؤں،پھر شہید کر دیا جاؤں،پھر زندہ کر دیا جاؤں،پھر شہید کر دیا جاؤں۔‘‘ متفق علیہ۔