Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3793 (مشکوۃ المصابیح)
[3793] رواہ مسلم (1913/163)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سلمانَ الفارسيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((رِبَاطُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ فِي سَبِيلِ اللہِ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَہْرٍ وَقِيَامِہِ وَإِنْ مَاتَ جَرَی عَلَيْہِ عَمَلُہُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُہُ وَأُجْرِيَ عَلَيْہِ رِزْقُہُ وَأَمِنَ الْفَتَّانَ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ
سلمان فارسی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’اللہ کی راہ میں ایک دن اور ایک رات مورچہ بند ہونا ایک ماہ کے روزوں اور اس کے قیام سے بہتر ہے،اور اگر وہ (اسی جگہ) فوت ہو جائے تو اس کا وہ عمل جو وہ کیا کرتا تھا،جاری رہتا ہے،اس کا (جنت سے) رزق جاری کر دیا جاتا ہے،اور وہ (قبر میں) فتنوں سے محفوظ رہتا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔