Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3797 (مشکوۃ المصابیح)
[3797] متفق علیہ، رواہ البخاري (2843) و مسلم (136، 1895/135)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن زيد بن خالدٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((مَنْ جَہَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللہِ فَقَدْ غَزَا وَمَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِي أَہْلِہِ فقد غزا))
زید بن خالد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے اللہ کی راہ میں کسی مجاہد کو تیار کیا تو اس نے بھی جہاد کیا،جس شخص نے کسی مجاہد کے اہل خانہ میں جانشینی کا حق ادا کیا تو اس نے بھی جہاد کیا۔‘‘ متفق علیہ۔