Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3798 (مشکوۃ المصابیح)

[3798] رواہ مسلم (1897/139)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((حُرْمَةُ نِسَاءِ الْمُجَاہِدِينَ عَلَی الْقَاعِدِينَ كَحُرْمَةِ أُمَّہَاتِہِمْ وَمَا مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْقَاعِدِينَ يَخْلُفُ رَجُلًا مِنَ الْمُجَاہِدِينَ فِي أَہْلِہِ فَيَخُونُہُ فِيہِمْ إِلَّا وُقِفَ لَہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فيأخذُ مِنْ عَمَلِہِ مَا شَاءَ فَمَا ظَنُّكُمْ؟)) . رَوَاہُ مُسلم

بُریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مجاہدین کی خواتین کی حرمت،جہاد میں شریک نہ ہونے والوں پر،ان کی ماؤں کی حرمت جیسی ہے،جہاد میں شریک نہ ہونے والوں میں سے کوئی شخص کسی مجاہد کے اہل خانہ کی جانشینی کرتا ہے اور وہ ان کے بارے میں خیانت کرتا ہے تو روزِ قیامت اسے کھڑا کیا جائے گا اور وہ (مجاہد) اس کے اعمال میں سے جو چاہے گا لے لے گا،تمہارا کیا خیال ہے (وہ اس کی کوئی نیکی چھوڑے گا)؟‘‘ رواہ مسلم۔