Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3799 (مشکوۃ المصابیح)
[3799] رواہ مسلم (1892/132)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي مَسْعُود الْأنْصَارِيّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ مَخْطُومَةٍ فَقَالَ: ہَذِہِ فِي سَبِيلِ اللہِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَكَ بِہَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعمِائة نَاقَة كلہَا مخطومة)) . رَوَاہُ مُسلم
ابومسعود انصاری ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی مہار والی اونٹنی لے کر آیا تو اس نے عرض کیا،یہ اللہ کی راہ میں (وقف) ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تمہارے لیے روزِ قیامت سات سو اونٹنیاں ہیں وہ سب مہار والی ہوں گی۔‘‘ رواہ مسلم۔