Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3807 (مشکوۃ المصابیح)
[3807] متفق علیہ، رواہ البخاري (2826) و مسلم (1890/128)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: يَضْحَكُ اللہُ تَعَالَی إِلَی رَجُلَيْنِ يَقْتُلُ أَحَدُہُمَا الْآخَرَ يَدْخُلَانِ الْجَنَّةَ: يُقَاتِلُ ہَذَا فِي سَبِيلِ اللہِ فَيُقْتَلُ ثُمَّ يَتُوبُ اللہُ علی الْقَاتِل فيستشہد
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کی طرف (دیکھ کر) مسکراتا ہے،ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دیتا ہے اور وہ دونوں جنت میں داخل ہو جاتے ہیں،یہ اس طرح ہے کہ ایک شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے اور وہ شہید کر دیا جاتا ہے،پھر اللہ اس قاتل پر (اپنی رحمت سے) رجوع فرماتا ہے۔(وہ مسلمان ہو جاتا ہے) وہ بھی شہید کر دیا جاتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔