Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3809 (مشکوۃ المصابیح)

[3809] رواہ البخاري (2809)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أنسٍ أَنَّ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ الْبَرَاءِ وَہِيَ أَمُّ حَارِثَةَ بْنِ سُرَاقَةَ أَتَتِ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ أَلَا تُحَدِّثُنِي عنْ حَارِثَةَ وَكَانَ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ أَصَابَہُ سَہْمٌ غَرْبٌ فَإِنْ كَانَ فِي الْجَنَّةِ صَبَرْتُ وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ اجْتَہَدْتُ عَلَيْہِ فِي الْبُكَاءِ فَقَالَ: ((يَا أَمَّ حَارِثَةَ إِنَّہَا جِنَانٌ فِي الْجَنَّةِ وَإِنَّ ابْنَكِ أَصَابَ الْفِرْدَوْسَ الْأَعْلَی)) . رَوَاہُ البخاريُّ

انس ؓ سے روایت ہے کہ حارثہ بن سراقہ ؓ کی والدہ ربیع بنت براء،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے حارثہ ؓ کے متعلق نہیں بتائیں گے،وہ غزوہ بدر میں شہید کر دیے گئے تھے،انہیں نامعلوم تیر لگا تھا،اگر تو وہ جنت میں ہے۔تو میں صبر کروں گی اور اگر اس کے علاوہ کسی اور جگہ پر ہے تو پھر میں ان پر خوب روؤں گی،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ام حارثہ! جنت میں کئی درجات ہیں اور تیرا بیٹا تو فردوس بریں میں ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔