Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3814 (مشکوۃ المصابیح)

[3814] متفق علیہ، رواہ البخاري (2810) و مسلم (1904/149)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي مُوسَی قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: الرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِلْمَغْنَمِ وَالرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِلذِّكْرِ وَالرَّجُلُ يُقَاتِلُ لِيُرَی مَكَانُہُ فَمَنْ فِي سَبِيلِ اللہِ؟ قَالَ: ((مَنْ قَاتَلَ لِتَكُونَ كَلِمَةُ اللہِ ہِيَ الْعُلْيَا فَہُوَ فِي سَبِيلِ اللہ))

ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: ایک آدمی مالِ غنیمت کی خاطر قتال کرتا ہے،دوسرا آدمی شہرت کی خاطر لڑتا ہے،کوئی آدمی اپنا مقام و مرتبہ دکھانے کی خاطر لڑتا ہے تو ان میں سے اللہ کی راہ میں کون (مقبول) ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ کے کلمے کی سر بلندی کے لیے لڑتا ہے وہی اللہ کی راہ میں ہے۔‘‘ متفق علیہ۔