Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3828 (مشکوۃ المصابیح)

[3828] صحیح، رواہ الترمذي (1633 وقال: حسن صحیح) و النسائي (14/6 ح 3115 والروایۃ الثالثۃ 13/6 ح3113)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَلِجُ النَّارَ مَنْ بَكَی مِنْ خَشْيَةِ اللہِ حَتَّی يَعُودَ اللَّبَنُ فِي الضَّرْعِ وَلَا يَجْتَمِعَ عَلَی عَبْدٍ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللہِ وَدُخَانُ جَہَنَّمَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ النَّسَائِيُّ فِي أُخْرَی: ((فِي مَنْخِرَيْ مُسْلِمٍ أَبَدًا)) وَفِي أُخْرَی: ((فِي جَوْفِ عَبْدٍ أَبَدًا وَلَا يَجْتَمِعُ الشُّحُّ وَالْإِيمَانُ فِي قَلْبِ عَبْدٍ أَبَدًا))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ کے ڈر سے روئے وہ جہنم میں نہیں جائے گا حتی کہ دودھ تھن میں واپس چلا جائے،کسی بندے پر اللہ کی راہ میں پڑنے والا غبار اور جہنم کا دھواں اکٹھے نہیں ہوں گے۔‘‘ امام نسائی نے دوسری روایت میں یہ اضافہ نقل کیا ہے:’’مسلمان کے نتھنے میں کبھی بھی جمع نہیں ہو سکتے۔‘‘ اور انہی کی دوسری روایت میں ہے:’’بندے کے پیٹ میں کبھی بھی جمع نہیں ہو سکتے،اور بندے کے دل میں بخل اور ایمان کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و النسائی۔