Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3840 (مشکوۃ المصابیح)

[3840] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2499) [و صححہ الحاکم علی شرط مسلم (78/2۔ 79) فردہ الذہبي] ٭ بقیۃ صرح بالسماع وقال الذھبي: و عبد الرحمٰن بن غنم لم یدرکہ مکحول فیما أظن . (تلخیص المستدرک 78/2۔ 79)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي مالكٍ الأشعريّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَنْ فَصَلَ فِي سَبِيلِ اللہِ فَمَاتَ أَوْ قُتِلَ أَوْ وَقَصَہُ فَرَسُہُ أَوْ بَعِيرُہُ أَوْ لَدْغَتْہُ ہَامَّةٌ أَو مَاتَ فِي فِرَاشِہِ بِأَيِّ حَتْفٍ شَاءَ اللہُ فَإِنَّہُ شَہِيدٌ وَإِن لَہُ الْجنَّة)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابومالک اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو شخص اللہ کی راہ میں نکلے اور وہ فوت ہو جائے یا اسے قتل کر دیا جائے یا اس کا گھوڑا یا اس کا اونٹ اسے گرا دے یا کوئی زہریلی چیز اسے ڈس لے یا وہ اپنے بستر پر کسی قسم کی موت سے اللہ کی مشیت سے فوت ہو جائے تو وہ شہید ہے اور اس کے لیے جنت ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔