Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3851 (مشکوۃ المصابیح)

[3851] رواہ مسلم (116/ 1884)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسلم قَالَ: ((من رَضِي بِاللہ رَبًّا وَالْإِسْلَام دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّةُ)) . فَعَجِبَ لَہَا أَبُو سَعِيدٍ فَقَالَ: أَعِدْہَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللہِ فَأَعَادَہَا عَلَيْہِ ثُمَّ قَالَ: ((وَأُخْرَی يَرْفَعُ اللہُ بِہَا الْعَبْدَ مِائَةَ دَرَجَةٍ فِي الْجَنَّةِ مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ)) . قَالَ: وَمَا ہِيَ يَا رَسُولَ اللہ؟ قَالَ: ((الْجِہَاد فِي سَبِيل الْجِہَادُ فِي سَبِيلِ اللہِ الْجِہَادُ فِي سَبِيلِ اللہ)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوسعید ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ کے رب ہونے،اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہو گیا تو اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔‘‘ ابوسعید ؓ نے ان کلمات پر تعجب کرتے ہوئے عرض کیا،اللہ کے رسول! یہ کلمات مجھے دوبارہ سنائیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ کلمات انہیں دوبارہ سنائے،پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ایک اور چیز ہے جس کی وجہ سے اللہ بندے کو جنت میں سو درجے بلند فرما دیتا ہے ہر دو درجوں کے درمیان اس قدر فاصلہ ہے جیسے زمین و آسمان کے درمیان فاصلہ ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ کی راہ میں جہاد کرنا،اللہ کی راہ میں جہاد کرنا،اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ رواہ مسلم ((۱۱۶ / ۱۸۸۴)۔