Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3857 (مشکوۃ المصابیح)
[3857] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (2761) ٭ قال البوصیري: ’’ھذا إسناد ضعیف، الخلیل بن عبد اللہ: لا یعرف‘‘ و فیہ علۃ أخری .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَلِيٍّ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمْ أَجْمَعِينَ كُلُّہُمْ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ أَرْسَلَ نَفَقَةً فِي سبيلِ اللہ وأقامَ فِي بيتِہ فلَہ بكلِّ دِرْہَمٍ سَبْعُمِائَةِ دِرْہَمٍ وَمَنْ غَزَا بِنَفْسِہِ فِي سَبِيلِ اللہِ وَأَنْفَقَ فِي وَجْہِہِ ذَلِكَ فَلَہُ بِكُلِّ دِرْہَمٍ سَبْعُمِائَةِ أَلْفِ دِرْہَمٍ)) . ثُمَّ تَلَا ہذہِ الآيةَ: (واللہُ يُضاعفُ لمنْ يشاءُ) رَوَاہُ ابنُ مَاجَہ
علی،ابودرداء،ابوہریرہ،ابوامامہ،عبداللہ بن عمر،عبداللہ بن عمرو،جابر بن عبداللہ اور عمران بن حصین ؓ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے اللہ کی راہ میں خرچہ بھیجا اور وہ خود اپنے گھر میں رہا تو اس کے لیے ہر درہم کے بدلے میں سات سو درہم کا اجر ہے،اور جس نے بذات خود جہاد میں شرکت کی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے خرچ کیا تو اس کے لیے ہر درہم کے بدلے میں سات لاکھ درہم کا اجر ہے۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’اللہ جس کے لیے چاہتا ہے بڑھا دیتا ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابن ماجہ۔