Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3861 (مشکوۃ المصابیح)

[3861] رواہ مسلم (1917/167)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُول: (وَأَعدُّوا لَہُ مَا استطَعْتُمْ منْ قُوَّةٍ) أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ) رَوَاہُ مُسْلِمٌ

عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا:’’اور جہاں تک ممکن ہو (ان کے مقابلے کے لیے) قوت تیار رکھو۔‘‘ سن لو! بے شک قوت سے مقصود تیر اندازی ہے،خبردار! قوت سے مقصود تیر اندازی ہے،سن لو! قوت سے مراد تیر اندازی ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔