Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3867 (مشکوۃ المصابیح)

[3867] رواہ مسلم (1872/97)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَلْوِي نَاصِيَةَ فرسٍ بأصبعِہ ويقولُ: الْخَيْلُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِيہَا الْخَيْرُ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ: الأجْرُ والغَنيمةُ . رَوَاہُ مُسلم

جریر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنی انگلی سے گھوڑے کی پیشانی کے بالوں کو بل دیتے دیکھا اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس وقت فرما رہے تھے:’’گھوڑوں کی پیشانی کے ساتھ روزِ قیامت تک خیر و برکت باندھ دی گئی ہے،اور (اس خیر سے مراد) ثواب اور مال غنیمت ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔