Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3880 (مشکوۃ المصابیح)

[3880] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2542) ٭ رجل أو رجال من بني سلیم: لم أعرفھم، و نصر: مستور، و لبعض الحدیث شواھد صحیحۃ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عُتبةَ بن عبدٍ السُّلميِّ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((لَا تَقُصُّوا نَوَاصِيَ الْخَيْلِ وَلَا مَعَارِفَہَا وَلَا أَذْنَابَہَا فَإِنَّ أَذْنَابَہَا مَذَابُّہَا وَمَعَارِفَہَا دِفاءُہا وَنَوَاصِيہَا مَعْقُودٌ فِيہَا الْخَيْرُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

عتبہ بن عبد سلمی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’گھوڑے کی پیشانی،گردن اور دم کے بال مت کاٹو،کیونکہ اس کی دم اس کے لیے باعث پنکھا ہے (جس سے وہ اپنے اوپر بیٹھنے والی چیز کو اڑاتی ہے۔) اس کی گردن کے بال اسے گرم رکھتے ہیں،جبکہ اس کی پیشانیوں کے ساتھ خیر و بھلائی بندھی ہوئی ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔