Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3882 (مشکوۃ المصابیح)

[3882] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1701 و قال: حسن صحیح) و النسائي (224/6، 225 ح 3611)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَبْدًا مَأْمُورًا مَا اخْتَصَّنَا دُونَ النَّاسِ بِشَيْءٍ إِلَّا بِثَلَاثٍ: أَمَرَنَا أَنْ نُسْبِغَ الْوُضُوءَ وَأَنْ لَا نَأْكُلَ الصَّدَقَةَ وَأَنْ لَا نَنْزِيَ حمارا علی فرس. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ کے بندے تھے آپ کو احکامات نافذ کرنے پر مامور کیا گیا تھا،آپ نے تین چیزوں کے علاوہ دیگر لوگوں سے الگ کوئی خصوصیت ہمیں عنایت نہیں فرمائی،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم اچھی طرح مکمل وضو کریں،ہم صدقہ نہ کھائیں اور ہم گدھوں کو گھوڑیوں پر جفتی کے لیے نہ چڑھائیں۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و النسائی۔