Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3897 (مشکوۃ المصابیح)

[3897] رواہ مسلم (1926/178)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا سَافَرْتُمْ فِي الْخِصْبِ فَأَعْطُوا الْإِبِلَ حَقَّہَا مِنَ الْأَرْضِ وَإِذَا سَافَرْتُمْ فِي السَّنَةِ فَأَسْرِعُوا عَلَيْہَا السَّيْرَ وَإِذَا عَرَّسْتُمْ بِاللَّيْلِ فَاجْتَنِبُوا الطَّرِيقَ فَإِنَّہَا طُرُقُ الدَّوَابِّ وَمَأْوَی الْہَوَامِّ بِاللَّيْلِ)) . وَفِي رِوَايَةٍ: ((إِذَا سَافَرْتُمْ فِي السَّنَةِ فَبَادِرُوا بِہَا نِقْيَہَا)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم سرسبز و شاداب علاقے میں چلو تو اونٹ کو زمین سے اس کا حق دو،(انہیں چرنے دو)،اور جب تم قحط سالی میں چلو تو پھر تیزی سے چلو،جب تم رات کے وقت پڑاؤ ڈالو تو راستے سے اجتناب کرو کیونکہ رات کے وقت وہ چوپاؤں کی راہیں اور زہریلی چیزوں کا ٹھکانا ہیں۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’جب تم قحط سالی میں سفر کرو تو پھر جب تک ان (اونٹوں) کا گودا باقی ہے جلدی سے سفر کرو۔‘‘ رواہ مسلم۔