Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3899 (مشکوۃ المصابیح)

[3899] متفق علیہ، رواہ البخاري (5429) و مسلم (1927/179)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَہُ وَطَعَامَہُ وَشَرَابہ فَإِذا قضی نہمہ من وَجہہ فليعجل إِلَی أَہلہ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سفر عذاب کی ایک قسم ہے،وہ آپ میں سے ہر ایک کو اس کی نیند اور اس کے کھانے پینے سے باز رکھتا ہے،لہذا جب وہ سفر کا مقصد حاصل کر لے تو اسے اپنے اہل خانہ کے پاس جلد آ جانا چاہیے۔‘‘ متفق علیہ۔