Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3900 (مشکوۃ المصابیح)

[3900] رواہ مسلم (66/ 2428)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبدِ اللہِ بنِ جعفرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا قَدِمَ مَنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِصِبْيَانِ أَہْلِ بَيْتِہِ وَإِنَّہُ قَدِمَ مَنْ سَفَرٍ فَسُبِقَ بِي إِلَيْہِ فَحَمَلَنِي بَيْنَ يَدَيْہِ ثُمَّ جِيءَ بِأَحَدِ ابْنَيْ فَاطِمَةَ فَأَرْدَفَہُ خَلْفَہُ قَالَ: فَأُدْخِلْنَا المدينةَ ثلاثةَ علی دَابَّة. رَوَاہُ مُسلم

عبداللہ بن جعفر ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سفر سے تشریف لاتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اہل خانہ کے بچوں کے ساتھ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا استقبال کیا جاتا،اسی طرح آپ ایک سفر سے واپس تشریف لائے تو مجھے آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا،آپ نے مجھے اپنے آگے سوار کر لیا،پھر فاطمہ کے کسی لخت جگر (حسن یا حسین ؓ) کو لایا گیا تو آپ نے اسے اپنے پیچھے سوار کر لیا،راوی بیان کرتے ہیں،ہم مدینہ میں ایک سواری پر تین سوار ہو کر داخل کیے گئے۔رواہ مسلم۔