Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3908 (مشکوۃ المصابیح)

[3908] حسن، رواہ الترمذي (1212 وقال: حسن) و أبو داود (2606) و الدارمي (214/2 ح 2440)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن صخْرِ بن وَداعةَ الغامِديِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((اللہُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِہَا)) وَكَانَ إِذا بعثَ سريَّةً أوْ جَيْشًا بَعَثَہُمْ مِنْ أَوَّلِ النَّہَارِ وَكَانَ صَخْرٌ تَاجِرًا فَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَہُ أَوَّلَ النَّہَارِ فَأَثْرَی وَكَثُرَ مالُہ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد والدارمي

صخر بن وداعہ غامدی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے دن کے پہلے حصے میں برکت فرما۔‘‘ اور جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کوئی مجاہدین کا دستہ یا لشکر روانہ فرماتے تو آپ انہیں دن کے آغاز میں روانہ فرماتے تھے،صخر ایک تاجر تھے،وہ اپنا مالِ تجارت شروع دن میں بھیجا کرتے تھے،وہ صاحب ثروت بن گئے اور ان کا مال بہت زیادہ ہو گیا۔حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی۔