Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3914 (مشکوۃ المصابیح)

[3914] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2628)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي ثعلبَةَ الخُشَنيِّ قَالَ: كَانَ النَّاسُ إِذَا نَزَلُوا مَنْزِلًا تَفَرَّقُوا فِي الشِّعَابِ وَالْأَوْدِيَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ تَفَرُّقَكُمْ فِي ہَذِہِ الشِّعَابِ وَالْأَوْدِيَةِ إِنَّمَا ذَلِكُمْ مِنَ الشَّيْطَانِ)) . فَلَمْ يَنْزِلُوا بَعْدَ ذَلِكَ مَنْزِلًا إِلَّا انْضَمَّ بَعْضُہُمْ إِلَی بَعْضٍ حَتَّی يُقَالَ: لَوْ بُسِطَ عَلَيْہِمْ ثوبٌ لعمَّہم. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابو ثعلبہ خشنی ؓ بیان کرتے ہیں،جب صحابہ کرام کسی جگہ پڑاؤ ڈالتے تو وہ گھاٹیوں اور وادیوں میں منتشر ہو جاتے تھے،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تمہارا اِن گھاٹیوں اور وادیوں میں منتشر ہونا یہ شیطان کی طرف سے ہے۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے جہاں بھی پراؤ ڈالا تو وہ باہم اس طرح مل جاتے کہ اگر اِن پر ایک کپڑا ڈال دیا جائے تو وہ ان سب پر آ جائے۔اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔