Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3915 (مشکوۃ المصابیح)
[3915] إسنادہ حسن، رواہ البغوي في شرح السنۃ (35/11۔ 36 ح 2686) [و أحمد (411/1) و ابن حبان (الموارد: 1688) و صححہ الحاکم علی شرط مسلم (20/3) ووافقہ الذہبي]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: كُنَّا يَوْمَ بَدْرٍ كُلَّ ثَلَاثَةٍ عَلَی بَعِيرٍ فَكَانَ أَبُو لُبَابَةَ وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: فَكَانَتْ إِذَا جَاءَتْ عُقْبَةُ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَا: نَحْنُ نَمْشِي عَنْكَ قَالَ: ((مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَی مِنِّي وَمَا أَنَا بِأَغْنَی عَنِ الْأَجْرِ مِنْكُمَا)) . رَوَاہُ فِي شرح السّنة
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،غزوہ بدر کے دن ہم تین تین آدمی ایک اونٹ پر سوار تھے،ابولبابہ اور علی بن ابی طالب ؓ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھی تھے،راوی بیان کرتے ہیں،جب (پیدل چلنے کی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باری آتی تو وہ عرض کرتے،آپ کی طرف سے ہم پیدل چلتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:’’تم دونوں مجھ سے زیادہ قوی ہو نہ میں اجر حاصل کرنے میں تم دونوں سے زیادہ بے نیاز ہوں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ فی شرح السنہ۔