Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3916 (مشکوۃ المصابیح)
[3916] حسن، رواہ أبو داود (2567)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَا تَتَّخِذُوا ظُہُورَ دَوَابِّكُمْ مَنَابِرَ فَإِنَّ اللہَ تَعَالَی إِنَّمَا سَخَّرَہَا لَكُمْ لِتُبَلِّغَكُمْ إِلَی بَلَدٍ لَمْ تَكُونُوا بَالِغِيہِ إِلَّا بِشِقِّ الْأَنْفُسِ وَجَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فَعَلَيْہَا فَاقْضُوا حَاجَاتِكُمْ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
ابوہریرہ ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اپنے جانوروں کی پشتوں کو منبر نہ بناؤ (کہ ان پر سوار ہو کر اور انہیں روک کر باتیں کرتے رہو) کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تو انہیں تمہارے لیے اس لیے مسخر کیا ہے کہ وہ تمہیں ایسی جگہ پہنچا دیں جہاں تم مشقت اٹھائے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے،اور تمہارے لیے زمین بنائی تم اس پر اپنی ضرورتیں پوری کرو۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔