Mishkaat ul Masabeeh Hadith 4017 (مشکوۃ المصابیح)
[4017] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2374 و قال: حسن صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن خولةَ بنتِ قيسٍ: قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((إِنَّ ہَذِہِ الْمَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ فَمَنْ أَصَابَہُ بِحَقِّہِ بُورِكَ لَہُ فِيہِ وَرُبَّ متخوض فَمَا شَاءَتْ بِہِ نَفْسُہُ مِنْ مَالِ اللہِ وَرَسُولِہِ لَيْسَ لَہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا النَّارُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
خولہ بنت قیس ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’یہ مال (غنیمت) خوش منظر اور خوش ذائقہ ہے،چنانچہ جس نے اسے بقدر استحقاق حاصل کیا تو وہ اس کے لیے باعث برکت بنا دیا جائے گا،اور بہت سے لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کے مال میں من پسند تصرف کرتے ہیں،ان کے لیے روزِ قیامت آگ ہی ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔